لاک ڈاؤن:کرناٹک میں ایس ایس ایل سی،پی یو سی امتحانات مئی تک ملتوی

0

بنگلور:کرناٹک ایجوکیشن بورڈ نے ریاست میں کوروناوائرس’کووڈ-19‘کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کئے جانے کی وجہ سے جمعہ کو سکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ(ایس ایس ایل سی)کے لئے ہونے والےسالانہ امتحان کو مئی تک ملتوی کردیا ہے۔
ابتدائی اور اعلی تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے  یہ بھی اعلان کیا کہ پری یونیورسٹی کورس (پی یو سی) کا امتحان بھی مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا
کہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر امتحانات کی تاریخ کا اعلان مئی میں کیا جائے گا اور تیاری کے لئے وقت دینے کے تعلق سے ایک ہفتہ قبل طلباءکو آگاہ کردیا جائے گا۔
ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے امتحانات اس مہینے اور اگلے مہینے کے شروع میں ہونے والے تھے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب حکام نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے
امتحانات کو ملتوی کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات  کےنتیجہ سے ہی طلباء کے مستقبل کی تعلیم کا فیصلہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ،جو طلبا پیشہ ورانہ نصاب میں
داخلے کے خواہشمند ہیں ، ان کے لئے لازم ہے کہ وہ پی یو سی امتحان میں کم از کم 75 فیصد نمبرات حاصل کریں۔
      

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS