جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کووڈ 19 اور پورے ملک میں لاک ڈاون کے سبب یونیورسٹی بند کو مد نظر رکھتے ہویے طلباء کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہاسٹل / کیمپس میں مقیم طلباء کو نفسیاتی و معاشرتی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک مینٹل ہیلتھ اینڈ کاؤنسیلنگ کمیٹی (ایم ایچ سی سی) تشکیل دی ہے۔
تیرہ رکنی کمیٹی کی سربراہی پروفیسر ایس ایم ساجد کریں گے۔ شعبہ سوشل ورک کے ساجد اور شعبہ نفسیات کے پروفیسر نوید اقبال کمیٹی کے کنوینر ہیں۔ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) ، چیف پراکٹر ، او ایس ڈی (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) فیکلٹی ممبران برائے شعبہ سوشل ورک و نفسیات ، پرووسٹ جی پی۔ گرلز ہاسٹل اور سی ایم او کمیٹی کے ممبر ہیں۔
کمیٹی ہفتہ وار جب تک کوویڈ 19 پر قابو نہیں پا لیا جاتا ( آمنے سامنے / آن لائن) مشاورت کے لئے تبادلہ خیال کرے گی ، ابتدائی طور پر 3 ماہ اور اس کے بعد یونیورسٹی کی سطح پر رویو کے بعد اس پر توسیع کے لیے پر غور کیا جایے گا ۔
کمیٹی ایک ٹیلیفون ہیلپ لائن (12×7) بھی جاری کرے گی جس کے ذریعے ٹیلیفونک مشاورت کا بندوبست کیا جائے گا ۔اس میں کمیٹی میں شامل ممبران کے موبائل نمبرز کو براہ راست رابطے کے لئے شیئر کیا جائے گا۔
کمیٹی نفسیاتی سماجی معاونت کی خدمات کے لیے دیگر رضاکاروں کو بھی شامل کرے گی جو لوگوں کی رہنمائی کریں گے ، اس کام کے لیے ریسرچ اسکالرز اور این ایس ایس کے کارکنان کی خدمات بھی لی جائیں گی ۔ کمیٹی ضرورت پڑنے پر بیرونی ماہرین سے بھی مشورہ لے گی ۔
کمیٹی ضرورت کے وقت ہاسٹلز اور کیمپس کے دیگر حصوں کا دورہ کر ے گی ۔کیمپس /ہاسٹلز وغیرہ میں ضروری پوسٹرز ، ایم ایچ سی سی سے وابستہ ذمہ داران کے فون نمبر آویزاں کیے جائیں گے ۔ کمیٹی کے کنوینر تمام میٹنگوں کے منٹس کا ریکارڈ رکھیں گے اور جو کام یا کاروائی ہوئی وہ دیگر تمام متعلقہ افراد سے ساجھا کریں گے۔