کورونا کی وجہ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 97 اموات، 1،142متاثر

    0

    نئی دہلی: تیزی سے پھیل رہی عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن كووڈ -19 نے ملک میں سب سے زیادہ تباہی مہاراشٹر میں برپا کی ہوئی ہے۔ 
    مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس کی وجہ سے 25 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 97 تک پہنچ گئی 1،142 لوگ اس 
    وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 125 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ 
    مرکز وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6412 ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے 
    مرنے والوں کی تعداد 199 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 504 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS