نئی دہلی۔ کرونا وائرس وبا دنیا کے 205 ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے۔ اس انفیکشن کی وجہ سے 89681 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1531946 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں اس انفیکشن نے رفتار پکڑ لی ہے۔ جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 5916 افراد انفیکشن میں مبتلا ہو چکے ہیں ، جبکہ 178 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ میں اس بیماری سے اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 2 ہزار افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 14797 ہوگئی ہے۔ امریکہ نے کورونا وائرس سے اموات کے معاملے میں یوروپین ملک اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ صرف اٹلی سے پیچھے ہے۔
اٹلی میں اس بیماری سے سب سے زیادہ 17669 افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 139422 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس: دنیا بھر میں 89681 افراد ہلاک، 15 لاکھ متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS