کرونا وائرس کے اس بحران میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات عوام کی مدد اور بیداری کے لئے سامنے آئیں۔ بالی ووڈ اداکار ریتک روشن اس مشکل وقت میں 1.2 لاکھ ضرورت مند لوگوں کو کھانا مہیا کرا رہے ہیں۔ ریتک روشن نے ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) اکشے پاتر فاؤنڈیشن سے ہاتھ ملایا ہے اور تقریباً 1.2 لاکھ ضرورت مندوں کو ڈبہ بند کھانا بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔
اکشے پاتھ فاؤنڈیشن نے ٹوئٹ کیا، ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ ریتک کے آنے سے ہمارے فاؤنڈیشن کو اور تقویت ملی ہے۔ یہ کھانا ہم ملک بھر کے آشرم، یومیہ مزدوروں اور کمزور طبقے کے لوگوں تک اس وقت تک پہنچائیں گے جب تک صورتحال نارمل نہیں ہو جاتی۔
ریتک روشن نے امید ظاہر ہے کی کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنے اپنے طریقہ سے اس بحران کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طریقہ سے جو کر سکتے ہیں آیئے اسے کرنا جاری رکھیں۔ کوئی عطیہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رتیک روشن قبل ممبئی کے میونسپل ورکرز کو این 95 اور ایف ایف پی 3 ماسک تقسیم کرنے کرنے سرخیوں میں آئے تھے۔