سکم میں زلزلے کی ریختر پیمانے پر شدت3.2 

0

گنگٹوک:سکم کے مشرقی حصے میں نیم شب کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت3.2 درج کی گئی ہے۔ہندوستانی محکمہ
موسمیات کے ڈائریکٹر جی این راہا نے کہا کہ مشرقی سکم میں آئے زلزلے کا مرکز 27.3ڈگری شمالی عرض البلد اور 88.6ڈگری مشرقی طول البلد پانچ کلومیٹر
کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے نیم شب کے بعد محسوایک بج کر 33منٹ پر محسوس کئےگئے۔زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے جان و مال کا نقصان نہیں
ہوا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS