کرونا وائرس: نیوزی لینڈ میں قومی ایمرجنسی کی مدت بڑھائی گئی

    0

    عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے انفیکشن کے درمیان نیوزی لینڈ میں منگل کو قومی ایمرجنسی کو ایک ہفتے کے لئے بڑھانے کا اعلان کیاگیا۔
    نیوزی لینڈ کے شہری سلامتی کے وزیر پینی ہینارے نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے کہا،’’شہری سلامتی اور ایمرجنسی کے انتطامیہ محکمے کے ڈٓائریکٹر کی صلاح پر وزیراعظم سے بات چیت کرنے کے بعد میں نے کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ایمرجنسی کو ایک ہفتے کےلئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
    نیوزی لینڈ میں 25مارچ کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ایک دن بعد ہی 26مارچ کو پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو کم از کم چار ہفتے تک نافذ رہےگا۔
    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1160 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS