برازیل :کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوئی

    0

    نئی دہلی: برازیل میں کورونا وائرس كووڈ -19سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11,130 ہو گئی ہے، اور اب تک 486 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ 
    برازیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے، جو اس وائرس سے یہاں ہونے والی یومیہ اموت کی 
    اوسط سے 12.5 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں اس انفیکشن سے ہونے والی موت کی شرح 4.4 فیصد ہے. وہیں اس دوران  مریضوں کے 852 نئے معاملے سامنے آئے 
    ہیں۔ 
    اس عالمی وبا نے جنوب مشرقی برازیل میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے. اس علاقے میں اس وائرس کے 60 فیصد یعنی 6678 معاملے درج کئے گئے ہیں، جبکہ 
    اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں  72.2 فیصد یعنی 351 اموات انہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ 
    برازیل میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ساؤ پولو میں درج کئے گئے ہیں۔ یہاں  کورونا وائرس کے 4620 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 275 اموات 
    ہوئی ہیں۔
     جنوب مشرقی شہر ریو ڈی جنیرو بھی اس وائرس سے شدید متاثر ہے۔ یہاں اس وائرس کے کل 1394 معاملات منظرعام پر آئے ہیں اور 64 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ 
    لاطینی امریکی ملک برازیل کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور افسران بھی اس بات سے واقف ہیں کہ اس وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے 
    کیونکہ صرف شدید بیمار لوگ ہی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS