کرونا وائرس: امریکہ میں ایک دن میں ہزار سے زیادہ اموات، متاثرین کی تعداد 3لاکھ سے زائد

    0

    دنیا بھر میں اس وقت کرونا کا قہر جاری ہے، اور یہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ آئے دن ہزاروں کی تعداد میں معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ میں کل 1165 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہے لیکن کل نئے معاملوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ رہی۔ابھی تک پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے بارہ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    یوروپ کے پانچ بڑے ممالک اٹلی، اسپین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی میں کل بھی نئے معاملوں کی تعداد چارہزار سے اوپر ہی رہی۔ اٹلی میں ابھی بھی مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعدادساڑے پندرہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہےجبکہ اسپین میں کل بھی یوروپ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور کل کی 694 ہلاکتوں کے بعد کل تعدادساڑے بارہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ فرانس میں اموات کی تعدادآٹھ ہزار سے زیادہ ہے اور برطانیہ میں یہ تعدادپانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔جرمنی میں متاثرین کی تعدادایک لاکھ سے زیادہ ہے ۔
    ایران میں کورونا متاثرین اور کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ جاری ہے لیکن مغربی ممالک جیسی تیزی نہیں ہے۔ اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 58 ہزار سے اوپر ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3600 سے زیادہ ہے۔سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 2400 اور مرنے والوں کی تعداد 34 ہے۔ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اورعوام میں بیداری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS