واشنگٹن :جان ہاپکنز یونیورسٹی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں موذی کورونا وائرس كووڈ 19سے اب تک 51،485اموات ہو چکی ہیں اور تقریبا 10
لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے عداد و شمارکے مطابق دنیا بھر میں جمعرات تک تقریباَ51،485 کورونا وائرس کے مریضوں کی موت ہو
چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کی گرفت میں آ چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ افراد ابھی تک صحتیاب بھی ہو گئے ہیں ۔کوروناوائرس کے سب سے
زیادہ 226،000 کیسز امریکہ میں درج کئے گئے-دنیا کے 181 ممالک کورونا کی زد میں ہیں۔ جبکہ اٹلی میں ابھی تک 14 ہزار افراد کی اس وائرس سے متاثر
ہونے کے بعد موت ہو گئی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔اس کے بعد اسپین میں 10،003افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریبا 110،000 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
دنیا میں کورونا وائرس سے 51،485 اموات: ہاپکنز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS