اولمپک مشعل کی فوکوشیما میں نمائش

0

 

نئی دہلی: اولمپک مشعل کو جاپان کے فوکوشیما میں ایک ماہ تک نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ جے ولیج نیشنل ٹریننگ سینٹر میں منعقد ایک سادہ 
پروگرام میں ٹوکیو 2020 کے چیف آپریٹنگ آفیسر يكوهكو نمومرا نے اولمپکس مشعل فوکوشیما کے ثقافتی اور کھیل بیورو کے ڈائریکٹر ماكوتو نوجی کو سونپی۔ 
اولمپک مشعل کو یونان سے 20 مارچ کو جاپان لایا گیا تھا۔ ٹارچ ریلے کا انعقاد 26 مارچ کو ہونا تھا لیکن اولمپکس ملتوی ہونے کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا۔ 
اولمپک مشعل کو فوکوشیما میں دو سے 30 اپریل تک نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو کورونا وائرس کے خطرے کو مد نظر 
2021 تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے آٹھ اگست تک ٹوکیو میں منعقد کئے۔ 
جائیں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS