ایران۔ترکی گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑادیا

    0

    تہران: ایران سے ترکی کے لئے جارہی گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے اڑادیا ہے جس سے گیس کی فراہمی عارضی  طور سے معطل ہوگئی۔نیشنل ایرانین گیس کمپنی  کے افسر نے منگل  کو ایران کی وائی جے سی نیوز ایجنسی  کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد گروپ نے ترکی علاقے میں گیس پائپ  لائن  کو دھماکہ خیز مادہ سے اڑادیا۔ واقعہ کے بعد گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔انہوں  نے بتایا کہ ان کے پاس  ممکنہ طور سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی  کوئی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن  اس کے خدشات ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS