سری نگر:وادی کشمیر میں اتوار کو شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 62 سالہ شخص کی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی- وادی میں اس عالمی وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔ اتوار کو کورونا وائرس کے پانچ نئے مثبت کیسز سامنے آئے جس کے بعد جموں وکشمیر میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ دو مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جموں وکشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کورونا وائرس کی وجہ سے اتوار کو ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'دن کی شروعات بری خبر سے ہورہی ہے۔ سری نگر میں آج صبح ایک مریض کی کورونا وائرس سے بدقسمت موت واقع ہوئی'۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS