نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم مودی نے لوک سبھا کے اجلاس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ہوگا۔ اس میں سبھی پنتھوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سنی وقف بورڈ کو بھی اس کے حصے کی زمین الاٹ کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں درخواست بھیج دی گئی ہے اور اس نے اس پر عمل کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Regional
- Uttar Pradesh
اجودھیا رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کا قیام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS