بیجنگ،:چین میں ہوانگ گین سٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں لاپرواہی برتنے کے سلسلے میں 337افسروں کو سزا دی ہے۔ شہر کے میئر کیولکسن نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا،’پہلے ہمیں کوروناوائرس کے بارےمیں معلومات نہیں تھی اور ہم اس سے نمٹنے کےلئے پوری طرح سے تیار نہیں تھے۔کچھ افسروں نے اس پر مناسب توجہ نہیں دی اور صحیح طریقےسے کام نہیں کیا۔اس وجہ سے اس انفیکشن کی روک تھام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ انتطامیہ نے مقامی لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر روک لگادی ہے۔انتظامیہ کے حکم کےمطابق ایک خاندان کے ایک شخص کو ہر دو دنوں میں ضروری سامان خریدنے کےلئے گھر سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے،جبکہ خاندان کے باقی لوگ گھروں میں ہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہر میں سامنے آیاتھا۔موجودہ وقت میں یہ دنیا کے اب تک 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اس سلسلے میں عالمی صحت کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
کورونا وائرس :لاپرواہی کرنے پر337افسروں کو سزا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS