شہریت قانون کے خلاف گزشتہ 15 دسمبر سے شاہین باغ میں مسلسل خواتین کا مظا ہرہ جاری ہے۔ مرکز کی مودی حکومت، جو اب تک ان مظاہرین سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی تھی، وہ اب مظاہرین سے بات کرنے کو تیار ہے۔ جس کی اطلاع مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیر قانون نے آج صبح ٹویٹ کے زریعہ کہا، "حکومت شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے کے لئے تیار ہے،اور یہ بات چیت منظم انداز میں ہونی چاہئے، اور نریندر مودی کی حکومت ان سے بات چیت کرنے اور سی اے اے کے خلاف اپنے تمام شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے تیار ہے۔"
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS