نئی دہلی: دہلی کے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل ) ہسپتال میں نوبیل کورونا وائرس جیسی علامات کے ساتھ داخل تینوں مریضوں میں سے کوئی بھی اس وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے آج بتایا کہ تینوں مریضوں کے نمونوں کی ٹیسٹ رپورٹ آچکی ہے۔ رپورٹ نیگیٹو ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ جانچ کے لئے بھیجے گئے،ان کے نمونوں میں یہ وائرس نہیں پایا گیا ہے۔ ان مریضوں کو 27 جنوری کو آر ایم ایل میں داخل کرایا گیا تھا۔ تینوں میں کورونا وائرس جیسی علامت پائی گئی تھیں اور وہ گزشتہ دنوں چین سے آئے تھے۔ انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ بناکر رکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS