نئی دہلی: دہلی میٹرو کی بلیو لائن سروس جمعرات کو متاثر رہی اور تقریبا 20 منٹ کی تاخیر سے چلی، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ٹوئٹ کر کے بتایا’دوارکا سیکٹر -21 اور نوئیڈا الیکٹرانک سٹی / ویشالی کے درمیان میٹرو تاخیر سے چل رہی ہے‘۔بلیو لائن میٹرو کی تاخیر سے چلنے کی اگرچہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے 20 جنوری کو قرول باغ اسٹیشن اور 16 جنوری کو دوارکا موڑ میٹروا سٹیشن پر ایک مسافر کے ٹریک پر کود جانے کی وجہ بلیو لائن کی خدمات میں کافی تاخیر ہوئی تھی۔ ڈی ایم آر سی نے میٹرو کی تاخیر سے چلنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ مسافروں نے اگرچہ بعد میں بھی میٹرو کے کافی وقفے وقفے سے چلنے کی شکایت کی ہے اور میٹرو سروس کی تاخیر ہونے پر سخت ناراضگی ظاہر کی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈی ایم آر سی صحیح وقت پر اطلاع نہیں دیتی تاکہ وہ کسی دوسرےآپشن کی مدد سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
دہلی میٹرو کی بلیو لائن سروس متاثر،مسافروں میں زبردست ناراضگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS