نئی دہلی:دہلی کے دوارکا میں گاندھی جی کے یوم شہادت کی مناسبت سے 30جنوری کو آئین کے تحفظ اور شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف ایک کینڈل مارچ نکالا جائے گا۔ یہ مارچ دوارکا کلیکٹیو کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ ریلی سیکٹر 12 سٹی مال، دوار کے پارکنگ سے شروع ہوگی اور سیکٹر 12، دوارکا کے ڈی ڈی اے اسپورٹس کمپلکس کے باہر ختم ہوجائے گی۔ ریلی کے دوران سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف کچھ نظمیں پڑھی اور تقریریں بھی کی جائیں گی، اوراسی کے ساتھ آئین کی تمہید بھی پڑھی جائے گی۔ ریلی میں شرکت کرنے والوں کے درمیان پوسٹ کارڈ کی شکل میں آئین کی تمہید بھی تقسیم کی جائے گی۔ گاندھی جی کی شہادت کی مناسب سے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں عام لوگوں اور طلباء کی یہ پہلی ریلی دوارکا میں ہورہی ہے۔ اس ریلی کا مقصد اس قانون کی مخالفت، آئین کی حفاظت اور عام لوگوں کے درمیان سماجی ہم آہنگی کو قائم رکھنا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS