الجیریا کے شمال مشرقی صوبہ اوم ایل بوغی میں فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق الجیریا کے دارالحکومت الجیریئس سے 450 کلومیٹر دور شمال مشرقی صوبہ اوم ایل بوغی میں پیرکی رات سخوئی ایس یو -30 گرکرتباہ ہوگیا۔اس صوبہ میں یہ دوسرا ہوائی حادثہ ہے۔ اس سے پہلے فروری 2014 میں فوج کا ایک مال بردار ہوائی جہاز سی -130 ہرکیولس حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں 77 افراد کی موت ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS