مظفرنگر: اترپردیش کے مظفر نگر سٹی کوتوالی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو طمنچے سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوتوالی سٹی کے كھالاپار محلہ کے 60 سالہ صوفی عبد سلام کو پیر کی دیر شام ان کے گھر میں گھس کر نامعلوم بدمعاشوں نے طمنچے سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ۔
اس سلسلے میں اس کے بیٹے نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS