ملیشیا میں بھی كوروناوائرس، 3 افراد میں وائرس کی علامت

0

کوالالمپور: ملیشیا کے وزیر صحت ذوالکفلی احمد نے ملیشیا میں كوروناوائرس سے3 لوگوں کے متاثر ہونے کی ہفتہ کو تصدیق کی۔
ملیشیا کے’نیوا سٹریٹس ٹائمز ‘اخبار نے اپنی رپورٹ میں ذوالکفلی احمد کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر جوہر بهرو میں 3افراد میں اس وائرس کےعلامت ملی ہے اور یہ سب چین کے رہائشی ہیں۔ ان لوگوں میں یہ وائرس سنگاپور میں علاج کرا رہے 66 سالہ ایک مریض کے رابطے میں آنے کے بعد آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چین میں كوروناوائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور موجودہ وقت میں اس نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں 1،330 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں، اب تک 41 افراد کی اس  وائرس سے موت ہو چکی ہے۔ چین کے علاوہ ہانگ کانگ، تائیوان، تھائی لینڈ، جاپان، ویت نام، جنوبی کوریا، سنگاپور، نیپال، فرانس، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی كوروناوائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ادھر، عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کو کہا کہ اس وائرس کو لے کر عالمی ایمرجنسی کا اعلان کرنا ابھی جلد بازی ہوگی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS