بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کی ایک عدالت نے قتل کے معاملے میں جمعرات کو7 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ڈسٹرلٹ اینڈ سیشن جج سریندر سنگھ نے گواہوں کے بیان اور داخل چارج شیٹ کے معائنے کے بعد سبھی کو قصوروار مانتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ساتوں مجرمین پر 5500۔5500 روپئے مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سبھی ملزمین کو مزید دو سالوں کی قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS