دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 1029امیدواروں نے داخل کیا پرچہ

0

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں جنگی پیمانے پر شروع ہو چکی ہیں۔ پرچہ نامزدگی کے بعد بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابی تشہیر کے لئے اپنے اسٹار لیڈران کی بھی تفصیل جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی اسمبلی  انتخاب کے لئے 8فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے، اور 11 فروری کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ الیکشن کے لئے 1029 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔  ان میں 842 مرد اور 278خواتین ہیں۔  دہلی اسٹیٹ الیکشن افسر رنبیر سنگھ نے بد ھ کو کاغذات نامزدگی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن 806نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ ان میں سے 670   نامزدگیاں مردوں کی اور 136خواتین کی ہیں۔ اسمبلی کی  70سیٹوں کے لئے مجموعی طورپر 1528کاغذات نامزدگی بھرے گئے ہیں، جن میں سے 1250مرد اور 278خواتین ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS