سی اے اے کے خلاف پریڈنسی یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

    0

    کولکاتہ: مغربی بنگال میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ آج پریڈنسی یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مذہبی بنیادوں پر شہریت ترمیمی ایکٹ کومنظور کیا ہے۔ یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر طلباء نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سابق طلباء بھی جمع ہوئے اورشہریت قانون کے خلاف دستخط بھی جمع کیے گئے۔ اس سے قبل بھی پریڈنسی یونیورسٹی کے طلباء نے بی جے پی دفتر کا گھیراؤ کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS