نئی دہلی:سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کا احتجاج گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ اور اس احتجاجی مظاہرے سے وابستہ ہونے والوں کی ایک طویل فہرست ہوچکی ہے۔ آج بروز پیر کو دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر اور جامعہ کے سابق وائس چانسلر نجیب جنگ بھی یہاں پہنچے۔ اور طلباء سے خطاب کیا ہے۔ نجیب جنگ نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ ’سی اے اے میں اصلاحات اور تبدیلی کرے۔ اس میں یا تو مسلمانوں کو شامل کرے یا دیگر جو مذاہب ہیں، انہیں بھی ہٹا دینا چاہئے۔ کیوں کے مسلمانوں کو شامل کرنے کے بعد معاملہ ختم ہو جائے گا۔‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS