سپریم کورٹ نے این ائی اے قانون کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا

0

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے این آئی اے قانون میں ترمیم کو چیلنج دینے والی عرضی پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی صدارت والی بینچ نے کوہزیکوڈ کی تنظیم’سالیڈریٹی یوتھ مومنٹ‘کے سکریٹری عمرایم کی عرضی کی سماعت پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔عرضی گزار کی جانب سے سینئر وکیل سنتوش پول کی دلیلیں سننے کے بعد سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا۔ پول نے دلیل دی کہ این آئی اے ترمیمی قانون سے مرکز اور ریاستوں کے درمیان کوآپریٹو فیڈرلزم کا اصول متاثر ہوتا ہے۔یہ آئین کے آرٹیکل 14کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت نے بھی این آئی اے کی موجودہ  شکل کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاہے،جس کی سماعت ابھی ہونی ہے۔پچھلے سال پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں این آئی اے  ترمیمی قانون پاس کیاگیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS