ٹرمپ کے وکلاء نے مواخذے کو غیر آئینی  قرار دیا

    0

    واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے ان کے خلاف لائے گئے مواخذے کو امریکی آئین کی خلاف ورزی اور انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے ترجمان نے کہا’ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوان میں پیش  کئے گئے مواخذے کے آرٹیکلز امریکی عوا م کے آزادانہ طور پر اپنے صدر کو منتخب کرنے کے حق پرایک خطرناک حملہ ہے۔ یہ 2016 کے انتخابی نتائج کو پلٹنے اور اگلے چند ماہ میں ہونے والے 2020 کے انتخابات کو متاثر کرنے کی ایک غیر قانونی کوشش ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ مواخذے کے آرٹیکلز آئینی طور پرغیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کسی بھی جرم یا قانون کی خلاف ورزی کے تعلق سے دلایل پیش کرنے میں  ناکام ہو گئے۔ کیونکہ وہ خود جرائم میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف لائے گئے مواخذے پر 21 جنوری سے سینیٹ میں سماعت شروع ہو رہی ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS