رام چندر گوہا کا راہل گاندھی پر تبصرہ

0

تاریخ داں رام رام چندر گوہا نے راہل گاندھی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وہ گاندھی خاندان کی پانچویں نسل ہیں، ہندوستانی سیاست میں سخت محنت و مشقت کرنے والے نریندر مودی کا مقابلہ کرنے سے پیچھے نہیں رہتے۔ اور کیرالہ کے عوام نے راہل گاندھی کو 2024  پارلیمنٹری انتخاب میں منتخب کیا تو بے وقوفی ہوگی۔
رام چندر گوہا نے کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں خطاب کے دوران کہا کہ’میں ذاتی طور پر راہل گاندھی کے خلاف نہیں ہوں۔وہ ایک اچھے ساتھی ہیں ، بہت اچھے سلوک والے ہیں۔ لیکن نئی نسل ایک ہی خاندان کی پانچویں نسل نہیں چاہتی ہے۔ اگر آپ ملایالی 2024 میں دوبارہ راہل گاندھی کا انتخاب کرنے کی غلطی کرتے ہیں تو آپ فائدہ نریندر مودی کو دیں گے۔ کیونکہ نریندر مودی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ راہل گاندھی نہیں ہیں، انہوں نے خود یہ مقام حاصل کیا ہے۔ اپنے خطاب میں گوہا نے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ آدرشواد کے نام پر دھوکہ اور بائیں بازو کی منافقت نے ہندوستان میں مذہبی زبان پسندی کی راہ ہموار کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS