ای وہیکل  پالیسی کے نفاذ پر مرکز کو عدالت کا نوٹس

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سرکاری گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑ یوں میں تبدیل کرنے کے لئے دائر عرضی  پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس بی آر گوائی  اورجسٹس سریہ کانت کی بینچ نے غیر سرکاری تنظیم فار پبلک انٹریسٹ لٹیگیشن ( سی پی آئی ایل) کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ وزارت برائے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے4 ہفتوں کے اندر جواب داخل کرے۔ عرضی میں فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج پر روک لگانے کے لئے تمام سرکاری گاڑیوں کو آہستہ آہستہ الیکٹرک گاڑیاں میں تبدیل کرنے کی مرکز کی پالیسی کے نفاذ کی درخواست کی گئی ہے۔ این جی او کی جانب سے پیش  ہوئے وکیل پرشانت بھوشن نے دعوی کیا کہ حکومت نے سر کاری گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے مناسب کوشش نہیں کی، جبکہ یہ اسکیم فضائی آلودگی پر روک لگانے اور کاربن کے اخراج کو محدود کرنے کے لئے تیار کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS