انٹرنیٹ خدمات بند کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل

0

نئی دہلی: احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے انٹر نیٹ خدمات بند کیے جانے پر ملک میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ کو بند کرنے کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق ایک عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔ وکیل احتشام ہاشمی نے عرضی دائر کرکے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کرنے کو آئین کے آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی کے طور پر  قرار دیا جانا چاہئے اور اس طرح اسے غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جانا چاہئے۔ عرضی میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مواصلاتی خدمات کی عارضی معطلی کے تحت سرکاری حکام کی طرف سے’من مانے طریقے سے انٹرنیٹ بند کرنے ‘کو روکنے کے لئے ہدایات جاری کرے۔ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات کو معطل کرنے کے حکومت کے اقدام پر عرضی گزار نے سوال اٹھائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS