مدھیہ پردیش کے ایوان کی کارروائی ملتوی،مرحومین کو پیش کیا خراج عقیدت 

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج رکن اسمبلی بنواری لال شرما اور سابق رکن اسمبلی رگناتھ سنگھ انجنا کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ جس کے بعد مرحومین کے اعزاز میں کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ دو روزہ خصوصی اجلاس کے پہلے دن چیرمین این پی پرجاپتی نے رکن اسمبلی شرما اور رگناتھ سنگھ کے انتقال کی باضابطہ معلومات ایوان کو دی۔ انہوں نے ایوان کی جانب سے دونوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کمل ناتھ اور اسمبلی میں حزب اختلاف کےلیڈرگوپال بھارگو نے بھی  مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں لیڈروں نے مرحومین کی سماجی اور سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس  کے بعد مرحومین   کے اعزاز میں دو منٹ کا مون رکھا گیا اور کارروائی کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ یہ  خصوصی سیشن لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی جانب سے منظور آئین کے 126ویں ترمیمی بل کی  حمایت کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایوان میں  تجویز کل پیش کی جائے گی۔ یہ ترمیمی بل قانون ساز ایوانوں میں ریزرویشن کی حد دس سال مزید بڑھانے کے متعلق ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS