پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن31جنوری سے

0

نئی دہلی:پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن 31جنوری سے شروع ہورہا ہے اور 3اپریل تک چلے گا اور اس میں مجموعی طور سے 31سیشن ہوں گے ۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ سے موصول سرکاری اطلاع کے مطابق، بجٹ سیشن 2 مرحلوں میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ 31جنوری سے 11فروری تک ہوگا۔ پہلے دن صدر رام ناتھ کووند دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس کے آدھے گھنٹے بعد معاشی سروسے پیش کیا جائے گا۔ اگلے دن یکم فروری کو ہفتہ کے دن وزیر خزانہ نرملاسیتارمن لوک سبھا میں بجٹ پیش کریں گی۔ بجٹ پیش کرنے کےلئے اس دن ہفتہ ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں کام کاج جاری رہے گا۔ 19دن کے درمیانی چھٹی کے بعد 2مارچ کو سیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا،جو 3اپریل تک چلے گا۔ اس درمیان 10مارچ کو ہولی اور 2اپریل کو رام نومی کی چھٹی ہوگی، جبکہ ہولی سے ایک دن پہلے 9مارچ کو پیر کے دن دونوں ایوانوں کا سیشن نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS