برطانیہ میں’برینڈن‘ نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں بھی تیز آندھی اور سیلاب سے فیری سروس بھی معطل کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان برینڈن کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہریں 25 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔ 131 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں اسکول بند کردیئے گئے، فیری سروس بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا۔
برطانیہ میں ’برینڈن‘ طوفان سے زبردست تباہی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS