ہول سیل ریٹ میں اضافہ، لوگوں کی پریشانی مزید بڑھی

0

نئی دہلی :ہول سیل ریٹ انڈیکس پر مبنی افراط زر دسمبر 2019 میں بڑھ کر 2.9 فیصد پر پہنچ گئی۔ خاص طور پر پیاز اور آلو کے دام بڑھنے سے تھوک افراط زر میں اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں تھوک ریٹ انڈیکس پر مبنی افراط زر محض 0.58 فیصد پر تھی۔ دسمبر 2018 میں یہ 3.46 فیصد کی شرح پر تھی۔ کمرشیل وصنعتی وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں اشیائے خوردنی کے دام 13.12 فیصد بڑھے۔ یہ اضافہ بالکل خوردنی اشیا کی خوردہ افراط زر کی شرح کے تقریباً قریب ہے۔ یعنی خوردہ اور ہول سیل دونوں افراط زر میں خوردنی اشیا کی قیمتوں میں خاص اضافہ ہوا ہے۔ خوردہ افراط زر میں خوردنی اشیا کی مہنگائی 14.12 فیصد بڑھی تھی۔ ایک ماہ قبل یعنی نومبر میں ان میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ اس طرح غیر خوردنی اشیا کے دام چار گنا ہوکر 7.72 فیصد پر پہنچ گئے۔ نومبر میں غیر خوردنی اشیا کی افراط زر 1.93 فیصد تھی۔ اعداد شمار کے مطابق خوردنی اشیا میں ماہ کے دوران سبزیاں سب سے زیادہ 69.69فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کی خاص وجہ پیاز ہے، جس کی افراط زر ماہ کے دوران 455.83 فیصد بڑھی۔ اس دوران آلو کے دام44.97 فیصد بڑھ گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS