نئی دہلی: شہریت قانون اور این آر سی کے حوالے سے کانگریس مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ آج کانگریس نے موجودہ سیاست کی صورت حال پر بات کرنے کے لئے حزب اختلاف کی دیگر سیاسی جماعتوں کو دہلی میں مدعو کیا تھا۔ کانگریس کی یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے انیکسی بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، راہل گاندھی، شرد پوار، احمد پٹیل، اے کے اینٹنی، کے سی وینوگوپال، غلام نبی آزاد، رندیپ سرجیوالا، سیتا رام یچوری، ڈی راجا، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، پرفل پٹیل، آر جے ڈی لیڈر منوج جھا، حسنین معسودی، اجیت سنگھ شامل ہوئے۔ جبکہ اس میٹنگ میں ٹی ایم سی، شیو سینا اور عام آدمی پارٹی سمیت کئی حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس میٹنگ سے خود کو علیحدہ رکھا۔ پیر کےروز ممتا بنرجی اور مایاوتی نے پہلے ہی میٹنگ میں شرکت سے منا کر دیا تھا۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتے کے روز ہی میٹنگ کی اطلاع دی تھی اور شہریت قانون کو ملک کو تقسیم کرنے والا بتایا تھا۔ کانگریس کی منعقدہ میٹنگ میں 20 سیاسی جماعتوں کے لیڈران شامل ہوئے۔
سی اےاے کے خلاف کانگریس کی کل جماعتی میٹنگ، ٹی ایم سی، بی ایس پی،آپ اور شیو سینا نے نہیں کی شرکت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS