واشنگٹن:امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے فرانس کے وزیر خارجہ جین ویس لی ڈراين سے ایران اور اسلامی اسٹیٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔پومپيو نے ٹویٹ میں کہا کہ ’فرانس کے وزیر خارجہ جین ویس لی ڈراين اور میں نے عراق میں اسلامک اسٹیٹ کا مقابلہ کرنے اور ایران کی سرگرمیوں کو قابو کرنے کے لئے امریکی اور یورپی کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا‘۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایک امریکی مہم میں بغداد کے قریب ایک ڈرون حملہ کرکے ایرانی انقلابی گارڈ کورپس کے قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا گیا تھا۔امریکہ کے مطابق سلیمانی عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران عراق میں اتحادیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کئے تھے جن میں 27 دسمبر کا حملہ بھی شامل تھا۔اس حملے میں امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ جنرل سلیمانی نے 31 دسمبر کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملوں کو بھی منظوری دی تھی۔
پومپيو نے جین ویس لی سے اسلامی اسٹیٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS