عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، 4 فوجی زخمی

    0

    عراق کے صلاح الدین صوبے میں اتوار کو فوج کے بالد فضائی فوجی اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے راکٹ حملے میں کم از کم4 فضائیہ فوجی زخمی ہوئے گئے۔ اس سے پہلے امریکی فوج اس اڈے کو استعمال کرتی تھی، تاہم اس حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بالد فضائی فوجی اڈہ دارالحکومت بغداد سے تقریباً 90 کلو میٹر دور ہے۔

    بالد عراق میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے اور یہ امریکی فوج میں لاجسٹک سپورٹ ایکٹی وٹی (ایل ایس ائے) ایناکونڈا کے نام سے مشہور ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے نہیں لی ہے۔

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر تین جنوری کو ایک مہم کے تحت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی کے نزدیک ایک ڈرون حملہ کرکے ایرانی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کے قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

    امریکہ کے مطابق سلیمانی عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران عراق میں اتحادیوں کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے تھے جن میں 27 دسمبر کا حملہ بھی شامل تھا۔ اس حملے میں امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ جنرل سلیمانی نے 31 دسمبر کو بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملوں کو بھی منظوری دی تھی۔

    اس کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر کئی فضائی حملے کیے تھے۔ امریکہ نے جمعہ کو ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مہم میں عراقی فوج کی مدد کے لئے پانچ ہزار سے زائد فوجیوں کو عراق میں تعینات کیا ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS