انڈور پودوں سے ذہنی پریشاینوں میں آتی ہے کمی 

0

لندن:ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لئے آپ اپنی میز پر انڈور چھوٹا پودا رکھیں جو آپ کو خوشگوار احساس دلاتے ہوئے کام کے دباؤ کو کم کرسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ہیوگو کے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ دفتر کے اندر پودے رکھنے سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے اور ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک تحقیق کی اور اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ سبزے سے دور رہنے کے باوجود دفتر میں کچھ پودے رکھنے سے نفسیاتی اور دماغی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے لیے سائنس دانوں نے 63 افراد کو شامل کیا  اس دوران چھ مختلف پودوں میں سے لوگوں کی پسند کا ایک پودا ان کی میز پر رکھا گیا۔ ان پودوں میں بونسائی، ایئر پلانٹس، سان پیڈرو کیکٹس، کوکیڈیما اور ایشویریا قسم کے پودے موجود تھے۔ ان پودوں کو انہوں نے کمپیوٹر مانیٹر کے ساتھ لگایا۔ لوگوں میں بے چینی، نفسیاتی دباؤ میں کمی دیکھی گئی۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ پودے رکھنے اور اسے دیکھنے سے تمام افراد کو فائدہ ہوا۔ اسی طرح پودوں کے انتخاب سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور تمام پودے ہی مفید ثابت ہوئے۔ مطالعے میں شامل افراد کی اکثریت نے پودے کا خاص خیال رکھا اور کہا کہ پودے کو بڑھتے ہوئے دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی یا پھر یہ ایک دلچسپ تفریحی عمل تھا۔ ماہرین نے خود پودے کے انتخاب کا حق اس لیے دیا تھا کہ وہ جذباتی طور پر پودے سے وابستہ ہوسکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS