نئی دہلی:روشن خیال صحافی، براڈ کاسٹر اور شاعر عبید صدیقی کے جسد خاکی کو آج بعد نماز جمعہ جامعہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے جنازے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں اور ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کا کل یہاں 63 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا ۔ انہیں قلب کا عارضہ لاحق تھا اور ادھر کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ پرت پال کور صدیقی اور بیٹی سمنا شامل ہیں۔ عبید صدیقی جامعہ ملیہ اسلامیہ دلی میں میڈیا اور صحافت کے شعبے کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کی تھیں۔ جامعہ میں تعلیم و تدریس سے قبل وہ آل انڈیا ریڈیو، بی بی سی اور قومی نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے بھی وابستہ رہے۔ ان کی رحلت نے علمی حلقے میں جو خلا پیدا کیا ہے وہ تا دیر پر نہیں ہوگا۔
عبید صدیقی سپر د خاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS