اتر پردیش: وکالت کی طالبہ عصمت ریزی متاثرہ نے خودکشی کی

0

اتر پردیش میں عصمت دری کے بڑھتے واقعات کے درمیان ایک عصمت دری متاثرہ طالبہ نے منگل کے روز خودکشی کر لی۔ ایل ایل بی کی پڑھائی کر رہی تھیں۔ طالبہ کی لاش اس کے کمرے میں پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ طالبہ کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ پہلے تو دبنگ ملزمین کی گرفتاری نہیں ہوئی اور بعد میں بیٹی پر صلح کا دباؤ بنایا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے اپنی جان دے دی ۔ اس سلسلے میں مقتول کی ماں نے پولس کو تحریر بھی دی ہے اور عصمت دری ملزمین پر مظالم کا الزام عائد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS