ایرانی حملوں کا نشانہ بنی حیفا ریفائنری اکتوبر تک دوبارہ شروع ہونے کا امکان

0

یروشلم، (یو این آئی): ایرانی حملوں کا نشانہ بنی حیفا ریفائنری کے اکتوبر تک مکمل طور پر کام کرنے کا امکان ہے، ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے ریفائنری کے مالک بازان کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ 16 جون کی رات ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں بازان تنصیبات میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اخبار نے کہا کہ کمپنی نے ریگولیٹر کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ دوبارہ کام شروع کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر اکتوبر تک مکمل طور پر کام کر نے لگے گی۔

قبل ازیں اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان نے اطلاع دی تھی کہ بندرگاہی شہر حیفہ میں اسرائیل کے بازان گروپ کی آئل ریفائنری نے سائٹ پر ایک پاور پلانٹ پر ایرانی میزائل حملے کے بعد کام کرنا بند کردیا تھا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ریفائنری پر میزائل حملہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS