لکھنؤ کے سیشن کورٹ نے آج بروز جمعہ کانگریس لیڈر صدف جعفر، سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری، سماجی کارکن پون امبیڈکر سمیت کچھ دیگر لوگوں کی ضمانت عرضی منظور کرلی ہے۔ یہ سبھی گزشتہ 14 دنوں سے شہریت قانون مخالف مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق عدالت میں پولس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان لوگوں کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، جس میں وہ تشدد کرتے ہوئے نظر آئے ہوں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS