مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز شہریت قانون کے خلاف پرولیا علاقے میں ایک جلوس کی قیادت کی۔ انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر بی جے پی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں۔
انھوں نے کہا کہ بی جے پی اس ملک میں عوام کے حقوق کو چھیننے کی کوشش کررہی ہے، اور ہمیں حقوق کی حفاظت کیلئے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو یکساں حقوق حاصل ہے۔کسی کو بھی کسی بھی شہری کو ملک سے بے دخل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ بی جے پی گجرات،کرناٹک اور اترپردیش میں برسراقتدار ہے۔کیا سارے ہندوستان کو وہاں بسائیں گے۔ تاہم ممتا بنرجی نے ہر ایک شہری سے اپیل کی کہ ووٹر لسٹ میں صحیح نام ہو، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ ہمارا وعدہ ہے کہ اس ملک سے کسی بھی شہری کو نکال باہر نہیں کیا جائے گا۔
طلبا برادری اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔جن طلباء کی عمر 18سال سے بڑے ہیں انہیں وزیرا عظم مودی کے اقدامات پر تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہے۔یہ ملک جمہوری ہے۔ہم شہریت قانون کے خلاف طلباء کی حمایت کرتے ہیں۔طلباء اس ملک کے شہری ہیں اور مستقبل ہیں،انہیں احتجاج کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔