نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلی دہائی میں نوجوانوں کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ان کی قوت سے ملک کی ترقی کرے گا اور ہندوستان کو جدید بنانے میں ان کا اہم کردار ہو گا۔مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان سسٹم پر بھروسہ کرتا ہے اور انہیں افراتفری، بے ترتیبی، عدم استحکام، کنبہ پروری، نسل پرستی، اپنا پرایا، مرد اور عورت جیسی تفریق سے چڑھ ہے اور اس کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری یہ نسل بہت باصلاحیت ہے ۔کچھ نیا کرنے کا، مختلف کرنے کا، اس کا خواب رہتا ہے ۔ اس کے اپنے خیالات بھی ہوتے ہیں اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے اور خاص کر، میں، ہندوستان کے بارے میں کہنا چاہوں گا کہ، ان دنوں نوجوانوں کو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ڈسپلن لااینڈ آرڈر کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ اس کومانتے بھی ہیں اور کبھی، کہیں اس پر عمل نہیں ہوتا تو وہ بے چین بھی ہو جاتے ہیں اور ہمت کے ساتھ سوال بھی کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک بات تو پکی ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو بدنظمی کے تئیں نفرت ہے ۔ بے ترتیبی، افرا تفری سے ان کوبڑی چڑھ ہے .وہ کنبہ پروری، نسل پرستی، اپنا پرایا، مرد اور عورت جیسی تفریق جیسے نظریات و خیالات کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ایک نئی قسم کے سسٹم، نئے قسم کا دور، نئی قسم کی سوچ، ہماری نوجوان نسل عکاسی کرتی ہے ۔ آج، ہندوستان کو اس نسل سے بہت امیدیں ہیں۔ انہی نوجوانوں کو، ملک کو، نئی اونچائی پر لے جانا ہے۔سوامی وویکانند کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں اگلی دہائی نہ صرف نوجوانوں کی ترقی کی ہوگی، بلکہ، نوجوانوں کی قوت سے ، ملک ترقی کرنے والا بھی ثابت ہوگا اور ہندوستان کو جدید بنانے میں اس نسل کا بہت بڑا کردار ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والی 12جنوری کو وویکانند جینتی پر، جب ملک، ’یووا دوس‘ منا رہا ہوگا، تب ہر نوجوان، اس دہائی میں، اپنی اس ذمہ داری پر ضرور غور و خوض بھی کرے اور اس دہائی کے لئے کوئی عزم بھی لے ۔
اپنے دوسرے دور اقتدار میں ’من کی بات‘ کی60ویں قسط میں مسٹر مودی نے کہا کہ اگلی دہائی کے بارے میں ایک بات تو یقینی ہے کہ ملک کی ترقی کو رفتار دینے میں وہ لوگ فعال کردار ادا کریں گے جن کی پیدائش 21ویں صدی میں ہوئی ہے اور صدی کے اہم مسائل کو سمجھتے ہوئے بڑے ہورہے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کو ’ ملی نیلس‘ اور’ جنریشن ن زیڈ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ ایک بات پکی ہے کہ یہ سوشل میڈیا جنریشن ہے ۔
سوامی وویکانند کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جوانی کی قیمت کو نہ تو تولہ جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کو بیان کیا جا سکتا ہے ۔ یہ زندگی کا سب سے قیمتی عرصہ ہوتا ہے ۔ مستقبل اور زندگی، اس پر منحصر کرتا ہے کہ جوانی کو استعمال کس طرح کیا گیا۔ نوجوان وہ ہے جس میں توانائی سے بھرا ہوا ہے اور تبدیلی کی طاقت رکھتا ہے ۔مسٹر مودی نے لوگوں سے کنیا کماری میں وویکانند شلا کا دورہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صدر بھی گزشتہ دنوں اس پچاس سال قبل تیار یادگارکا دورہ کر کے آئے ہیں اور نائب صدر بھی گجرات کے ، کچھ کے رن گئے تھے ۔ انھوں نے کہا“جب ہمارے صدر ، نائب صدر بھی، ہندوستان میں ہی ایسے اہم ٹورسٹ سائٹس پر جا رہے ہیں تو ملک کے باشندوں کو، اس سے تحریک ملتی ہے ، آپ بھی ضرور جائیں”۔
ہندوستان کا نوجوان اگلی دہائی میں ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا: پی ایم مودی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS