نئی دہلی:سی بی آئی نے آج 13 مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔
سی بی آئی میڈیا کو بتایا کہ تفتیشی ایجنسی ہتھیاروں کے دو لاکھ سے زیادہ ہتھیاروں کے لائسنس جاری کرنے اور بدعنوانی کے سلسلہ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے ماری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گڑگاؤں، نوئیڈا کے 13 علاقوں پرچھاپے مار کی گئی۔
یہ کارروائی ضلع کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ سے منسلک 13 ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ چھاپے کپواڑہ، بارہمولہ، ادھم پور، کشتواڑ، شوپیاں، راجوری، ڈوڈہ اور پلوامہ میں کی گئی ہے۔
سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ریاست کے غیر رہائشی افراد کو لائسنس جاری کرنے کے بدلے میں رشوت لینے کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS