سی اے اے کی حمایت کرنے پر بی ایس پی ایم ایل اے پارٹی سے معطل 

    0

    نئی دہلی: سی اے اے کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے جاری ہیں ۔ شہریت قانون پر پورے ملک میں سراپا احتجاج جاری ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس قانون پر لوگوں میں افواہیں پیدا کررہی ہیں ۔  یہ قانون کسی کی شہریت چھیننے والا نہیں ہے۔ بلکہ شہریت دینے والا قانون ہے۔
    مدھیہ پردیش کے پیتھوریا سے بہوجن سماج پارٹی  کے ایم ایل اے رمابائی پریہار نے پارٹی لائن سے ہٹ کر اس قانون کی حمایت کی تھی۔  رمابائی کی پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سےمعطل کردیا ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے اپنے ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS