کانپور مظاہرے کا بھی ویڈیو وائرل، پولیس کا افسوسناک رویہ

    0

    نئی دہلی: احتجاجی مظاہروں کے درمیان پولیس اہلکاروں کے متنازعہ ویڈیو مستقل سامنے آرہے ہیں۔ اور ان ویڈیوز کے ذریعہ پولیس اہلکاروں کے کردار پر سوال اٹھتے ہیں اور پتہ لگتا ہے کہ انہیں کس حد تک اختیارات دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ایک ویڈیو اتر پردیش کانپور کے بابو پروا علاقے کا وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار مظاہرین کو گالیاں دے رہے ہیں اور نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں پولیس کے ذریعہ مستقل فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے داغے جارہے ہیں، جب کہ مظاہرین کی جانب سے پتھر بازی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 20 دسمبر کو کانپور میں احتجاج ہوا تھا، جس کے بعد پرتشدد واقعات پیش آئے تھے، جس میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔  

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS