نئ دہلی: ملک میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان سب کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پی ایم مودی نے ملک میں حراستی کیمپ کے وجود سے انکار کیا تھا۔ جب کہ حزب اختلاف اور دیگر ملی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں حراستی کیمپ تعمیر کیے جارہے ہیں۔ اسی حوالے سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے بیان پر تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے کہاہے کہ آپ طے کریں کہ جھوٹ کون بول رہا ہے۔ راہل گاندھی نے 26 دسمبر کو ٹویٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں پی ایم مودی کے ذریعہ حراستی کیمپ کے وجود سے انکار کیا جارہا ہے، اور دوسری جانب حراستی کیمپ کی تعمیر کا بھی ویوڈیو موجود ہے۔ واضح رہے کہ اپنے اس ٹویٹ میں راہل گاندھی نے لکھا تھا کہ ’’آر ایس ایس کا پردھان منتری بھارت ماتا سے جھوٹ بولتا ہے‘‘۔ پی ایم مودی کی رام لیلا میدان میں کی گئی تقریر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر کی تنقید
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS