سی اےاے،این آرسی،این پی آر مسلم ہی نہیں دلت،ادیواسی اور غریبوں کے خلاف بھی ہے:اروندھتی رائے

0

نئی دہلی: معروف مصنفہ اروندھتی رائے اپنے بے باکانہ اظہار رائے کے لئے جانی جاتی ہیں اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ان کے کردار کا حصہ ہے۔ اروندھتی رائے نے قومی آبادی رجسٹر(این پی آر) کی مخالفت میں اپیل کی ہے۔
انہوں نے بدھ کودعویٰ کیا کہ این پی آر قومی شہری رجسٹر(این آر سی) کےلئےڈیٹا بیس کا کام کرے گا۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک احتجاجی جلسے میں دعویٰ کیا کہ این آرسی کا ہدف ملک کے مسلم ہیں۔ اروندھتی رائےنے وزیراعظم نریندرمودی پراین آرسی پرجھوٹ بولنےکا الزام لگایا۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ این پی آر اوراین آرسی کا کوئی  تعلق نہیں ہےاوران کےڈیٹا بیس کوایک دوسرے کےلئےاستعمال نہیں کیا جاسکتا۔ این پی آر کےلئے2010 میں ڈیٹا جمع کیا گیا تھا، جسے2015 میں اپڈیٹ کیا گیا تھا۔ این آرسی- این پی آر کے خلاف منصوبہ بند طریقے سےلڑنا ہوگا اروندھتی رائےنےکہا کہ این پی آرکےتحت افسران لوگوں کےگھروں تک جاکران کا نام پتہ اوردیگرتفصیلات جمع کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا 'وہ آپ کےگھروں تک جائیں گے، آپ کا نام، فون نمبراور آدھارکارڈ، ڈرائیونگ لائسنس جیسے کاغذات کے بارے میں پوچھیں گے۔ این پی آر، این آرسی کا ڈیٹا بیس بنے گا۔ ہمیں اس کے خلاف منصوبہ بند طریقے سے لڑنا ہوگا۔ جب وہ این پی آرکے لئے آپ کے گھرآئیں توآپ انہیں دوسرا نام بتا دیں۔ پتے کے لئے آپ انہیں 7 آرسی آر بتائیں۔ ہمیں دبانے کےلئے بہت ساری طاقت لگیں گی۔ ہم لوگ لاٹھی اورگولی کھانےکےلئے پیدا نہیں ہوئے ہیں'۔
 انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کےاوپر رام لیلا میدان ریلی میں این آرسی عمل کےبارے میں جھوٹ بولنےکا الزام لگایا۔  پی ایم نے جھوٹ بولا کہ ملک میں ڈیٹنشن سینٹر نہیں ہے۔
 اروندھتی رائےنےکہا کہ جوشہریت ترمیمی قانون اوراین آرسی کی مخالفت کررہے ہیں، انہیں مختلف ریاستوں سے باقاعدہ یقین دہانی لینی چاہئے کہ وہ اس تجویز کو نافذ نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں سی اے اے اوراین آرسی کا وسیع سطح پرمخالفت ہونے کے بعد حکومت اس کی تجویزکواین پی آرکے ذریعہ نافذ کروانا چاہتی ہے۔ این آرسی کوسبھی کے خلاف بتایا۔
 اروندھتی رائے نے الزام لگایا کہ یوپی پولیس مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرلوٹ مارکررہی ہے۔  بنیادی طور پر سی اے اے اوراین آرسی مسلمانوں کے علاوہ دلتوں، آدیواسیوں اورملک کے غریب لوگوں کے بھی خلاف ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS